ہنگو(مانند نیوز) ٹل قومی کمیٹی وفد کا کمشنر کوهاٹ معتصم بالله سے ملاقات۔بجلی،صحت،تعلیم اور دیگر اہم مساٸل سے کمشنر کو اگاه کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹل عوام کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے ٹل بلدیاتی نماٸندے۔قومی مشران و نمبرداران سمیت یوتھ رہنماٶں پر مشتمل دس رکنی کمیٹی نے کمشنر کوهاٹ سے کمشنرافس میں ملاقات کی۔ٹل میں کچھ روز قبل گورنمنٹ گرلز سکول حادثے اور بلڈنگ کی از سر نو تعمیر۔ڈگری کالج بلڈنگ۔سٹاف ایشو۔ٹاٸپ ڈی هسپتال ٹل کو ٹاٸپ سی کی منظوری۔ایکسپریس لاٸن۔میڈیسن میں اضافه۔فیڈر ون پر لوڈشیڈنگ میں کمی اور مول کمپنی میں مقامی هنرمند اور تعلیم یافته نوجوانوں کی بھرتی پر کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گٸی۔اس موقع پر کمشنر معتصم بالله نے ٹل قومی کمیٹی کو مکمل یقین دهانی کرتے هوۓ متعلقه اداروں کو هدایات جاری کرتے هوۓ ڈپٹی کمشنر هنگو کو فون پر ٹل قومی کمیٹی کیساتھ تعاون کی هدایات جاری کٸے۔اور اٸنده چند میں ٹل تفقیلی دوره کرنے کا وعده کیا۔