پبی (مانند نیوز)امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان کی وزیرگڑھی آمد، ناظم شعبہ امور کشمیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولاناگوہرالرحمان کی ہمشیرہ، گلوبل مارٹ کے اونر غلام صدیق خان کی اہلیہ، زینا سافٹ کے اونر عظیم الشان کی والدہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا، عالمی مبلغ مولانا نعیم اقبال بھی موجود تھے، امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ ایک تحریکی گھرانے کی چشم و چراغ تھیں دعوت دیں کے اھم فریضے کیلئے جس انداز سے ڈیجیٹل نٹ ورک بنایا قابل تحسین، پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مرحومہ کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی