خیبر (مانند نیوز)ضلع خیبر میں ہنڈریڈ لیگ2024 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا جسکا انعقاد محکمہ کھیل خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔بدھ کے روز سہ پہر ضم ضلع خیبر کے اس اہم سپورٹس ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان تھے جبکہ جمرود سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اس اہم ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات سہیل افریدی،ڈیڈک چئیر مین و ایم پی اے عبد الغنی افریدی،ایم این اے اقبال آفریدی کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ریٹائرڈ) ثنااللہ، ڈائریکٹر کھیل ضم اضلاع رضی اللہ بیٹنی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر راہد گل ملاگوری،لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر کبیر آفریدی کے علاؤہ علاقے کے عمائدین ومشران،پی ٹی آئی کے ورکرز اور شائقین کھیل کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ہنڈریڈ لیگ 2024 کرکٹ ٹورنامنٹ کے اس اہم ایونٹ کے اختتام پر مشیر کھیل نے ونر ٹیم اور رنر آپ ٹیم کو کیش انعام اور ٹرافیز دیں۔اس موقع پر مشیر کھیل نے کہا کہ خیبر کے علاقے میں بے پنا قدرتی ٹیلینٹ موجود ہے جس کو نکھارنے کیلئے یہاں پر سپورٹس سہولیات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں کھیلوں کی ترقی اور ترویج پر توجہ دی جارہی ہے اور جہاں پر سپورٹس سہولیات کی ضرورت ہوگی وہاں پر حکومت درکار سہولیات کو فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلعے کی سطح پر ہر کھیل کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔مشیر کھیل نے مزید کہا کہ پارٹی چیرمین عمران خود ایک کھلاڑی ہے اور انکا ویژن ہے کہ معاشرے میں کھیلوں کو فروغ دیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے سہولیات کو ہر ضلع میں فراہمی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے