پبی (مانند نیوز) وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورر کا جلوزئی تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کا دورہ/ کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پی ایچ اے جلوزئی تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ سکیم(رہائشی اپارٹمنٹس) کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ 150 کنال رقبے پر محیط اس ہاو ¿سنگ اسکیم کی مجموعی لاگت 3300 ملین روپے ہے۔ اس منصوبے کے تحت کل 1320 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جارہے ہیں، جن میں ہر اپارٹمنٹ کا کورڈ ایریا 780 مربع فٹ ہے۔ یہ منصوبہ 50 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اہلیت کے معیار (ماہانہ آمدنی) کی تصدیق نادرا اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔اسکیم کے تحت ہر اپارٹمنٹ پر وفاقی حکومت کی طرف سے 3 لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 4 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے، تاکہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت پر بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت مکمل شدہ 116 فلیٹس کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے وزیر اعلی نے اس موقع پر خیبرپختونخوا ہاو سنگ اسکیم جلوزئی میں 17 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ اس کمپلیکس میں اسکواش کورٹ، فسٹال گراو ¿نڈ، مصنوعی ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس شامل ہیں، جب کہ 500 میٹر طویل جاگنگ ٹریک بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ سنٹرل پارک کا کل رقبہ 42 کنال ہے، جبکہ 8 کنال کھیلوں کی سہولیات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ اراکین میاں خلیق الرحمن، بیرسٹر محمد علی سیف، ڈاکٹر امجد علی ڈیڈک چیئر مین نو شہرہ ح جی زر عا لم خان کے علاوہ نوشہرہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل، کمشنر پشاور، محکمہ ہاوسنگ کے حکام اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی بانی چیئرمین عمران خان کا وڑن ہے،ہمارے دور حکومت میں ہی ملک کے مختلف علاقوں میں کم لاگت رہائشی سکیموں پربہت حد تک تعمیراتی کام مکمل ہو چکا تھا، کوئی اور ان کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے آتے ہی کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کی جلد تکمیل پر خصوصی توجہ دی اور ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں اسے مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس اسکیم کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر محکمہ ہا?سنگ اور دیگر کے کردار کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے چار لاکھ روپے فی فلیٹ سبسڈی فراہم کی ہے۔لوگوں کو رہائش، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد نوشہرہ تک بی آر ٹی کے فیڈر روٹ کا افتتاح کیا جائے گا جس سے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سروس فراہم ہو گی۔ جلوزئی ہاوسنگ اسکیم میں نو تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس سے علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔اْنہوں نے مزید کہاکہ اس ہاوسنگ اسکیم تک رابطہ سڑکوں کو دورویا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر ریجن میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے ورثاء کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور اس پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ جو شعبے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں آگے لایا جائے۔ ہم اپنے لوگوں کو تمام شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ کوئی پیچھے نہ رہے۔ صوبے کی اپنی آمدن بڑھانے کیلئے استعداد کے حامل شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں صوبائی آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہا?سنگ ڈاکٹر امجد علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے