ہنگو(مانند نیوز) آگاہی نہ ہونے سے پاکستان میں 40 ہزار خواتین ہر سال چھاتی کے کینسر کا شکار ہو رہی ہیں،عوامی آگاہی سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے،اکتوبر کو پورا مہینہ چھاتی کے کینسر کے بارے میں عوامی آگاہی تقاریب کے لیے مخصوص ہے،ایچ آر ایس پی ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں پی آئی ایل ایل کے تعاون سے آگاہی سیشنز کے انعقاد کے لیے سرگرم ہے ان خیالات کا اظہار ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام کی سوشل آرگنائزر مس شکیلہ اور میل سوشل کوآرڈینیٹرز منور خان اور عصمت اللہ نے ہنگو اور اورکزئی کے مختلف علاقوں میں چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے منعقدہ سیمینارز اور آگاہی سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایچ اور ایس پی نے pill کے تعاون سے ہنگو اور اورکزئی کے مختلف علاقوں میں خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جن میں کمیونٹی کی خواتین،سمیت سوشل ورکرز،بلدیاتی نمائیندوں نے شرکت کی۔ان سیشنز میں خواتین کی چھاتی کے کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے آگاہی تدابیر اور اقدامات کے متعلق تفصیل سے رہنمائی کی گئی۔مس شکیلہ اور عصمت اللہ،منور خان نے کہا کہ خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ان کو چھاتی کے کینسر سے بچانے کے لیے حکومتی سطع پر بھی اقدامات جاری ہیں جبکہ ایچ آر ایس پی نے پی آئی ایل ایل کے تعاون سے عوامی آگاہی سیشنز کا تسلی سے انعقاد جاری رکھا ہے اور اکتوبر کے مہینے میں ہماری یہ سرگرمیاں بھر پور انداز میں جاری رہیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان تمام حفاظتی اقدامات کے متعلق گائیڈ لائن دے رہے ہیں جو انہیں چھاتی کے کینسر سے بچانے کے لیے کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ایچ آر ایس پی کے کوآرڈینیٹر برائے پروگرام نے خواتین پر زور دیا کہ وہ دیگر خواتین کو بھی حفاظتی اقدامات کے متعلق رہنمائی فراہم کریں جبکہ بلدیاتی نمائیندے اور سوشل ورکرز بھی اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔دریں اثنا ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام کے مینجنگ ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی نے علماء اکرام اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور چھاتی کے کینسر کے متعلق عوامی آگاہی پروگراموں کے متعلق انہیں بریفنگ دی اور ان سے اس ضمن میں تعاون کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے