پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق اورپنجاب کی جعلی حکومتیں آئے دن آئین وقانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں اور ظلم وریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف بیان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے واسطے کزشتہ دن اغواء کیا گیا اورگھر کی خواتین کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رہتی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز خود ہی دفن کریں گے۔اب فارم -47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے اور آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ آئین میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ ہو۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دے گی اور پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی مذاہمت کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور یہ پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عمران خان سے وکلاء، اہل خانہ اور دیگر تمام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی سے غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے مگر صیہونی سازش کے تحت قائم ہونے والی شریف خاندان کی ناجائز حکومت کو ظلم و جبر کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار میں رہنے والا یہ ٹولہ عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے