پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے بے گناہ قید ہیں ان کا گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ طاقتور اور کمزور کیلئے ایک قانون لانا چاہتے ہیں عمران خان کے ساتھ جیل میں جو سلوک کیا جا رہا ہے اس سے ہمیں انتہائی تشویش ہے عمران خان کے حوالے سے درست معلومات اور ملنے کی اجازت نہ دی گئی تو ہم ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ کرکے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے نشاط چوک مینگورہ میں پی ٹی آئی قیادت کی کال پر عمران خان کی رہائی، آئین کے تحفظ اور ملک میں حقیقی آزادی کیلئے پُرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے میں ممبران اسمبلی چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، سلطان روم، علی شاہ خان، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، حمید الرحمان، محمد نعیم، سٹی میئر شاہد علی خان سمیت پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے میں عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں اور سوشل میڈیا کے اسیر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور ان کے حق میں شدید نعرہ بازی کی گئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جعلی وفاقی حکومت غیر آئینی ترمیم کو پاس کراکے اس ملک کو اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں جس کے خلاف ہم ہر فلور پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ غیر آئینی ترمیم کو پاس کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے منتخب قومی اسمبلی کے ممبران کو خرید نہیں سکے تو ہر قسم جبر اور ظلم پر اتر آئی ہے لیکن کپتان کا ایک ایک کھلاڑی ہر قسم ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ مراد سعید کا کیا قصور تھا پتہ نہیں کہ وہ کہا اور کس حال میں ہونگے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امن کے سفیر مراد سعید کو تحفظ دیا جائے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دیگاہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کیلئے جان بھی حاضر ہے ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے