پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ریاستی جبر کے بعد اب آئینی ترامیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ پاکستانی عوام ملک بھر میں جعلی حکمرانوں کے ظلم و ستم کے خلاف بھرپور انداز میں سراپا احتجاج ہیں اور جعلی حکومت سے چھٹکارے تک یہ جہدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”بغضِ عمران خان میں حکمران اندھے ہو چکے ہیں اور ملک کو ہر طرح کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عوام اپنے قائد عمران خان اور دیگر سیاسی کارکنان کی ناحق قید کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اور ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کر دیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اراکین صوبائی اسمبلی، ریسکیو ورکرز اور پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان کی ناحق گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک آزاد عدلیہ ہی ظلم و بربریت کے خلاف مؤثر رکاوٹ بن سکتی ہے، لیکن جعلی حکمران عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہم ایک آزاد عدلیہ چاہتے ہیں تاکہ ریاست پاکستان میں جمہوریت اور انصاف کی جڑیں مضبوط ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے پارلیمان میں ہر قسم کا دباؤ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ عدلیہ کے دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مل کر بھٹو کے نظریے کے خلاف جا رہی ہے۔ ناجائز حکومت نے پی ٹی آئی کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، لیکن حق کی آواز کو ظلم سے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تک جعلی حکمرانوں کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے