اسلام آباد(مانند نیوز)لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے علاقے سیزریا کو نشانہ بنایا گیا جہاں وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا نجی گھر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مبینہ طور پر لبنان سے لانچ کیا گیا تھا جو جنوبی حیفہ کے قصبے قیصریہ میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرون نے براہِ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر 3 ڈرون فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرایا۔یہ بھی پڑھیے
امیر قطر کی والدہ کا یحییٰ سنوار کو خراجِ تحسین دو ہفتوں سے اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ غزہ کے جبالیہ کیمپ کی کیا اہمیت ہے؟اسرائیلی حملے: لبنان میں27، غزہ میں 65 فلسطینی شہیداسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ حملے کے وقت موجود نہیں تھے۔ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون میں وزیرِ اعظم کی قیصریہ میں واقع نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ حزب اللّٰہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ ال سنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر اب حملے مزید تیز ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے