دیربالا(مانند نیوز)کھلی کچہری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت، ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی ہدایت پر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی، صاحبزادہ عباس خان کی زیر صدارت بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) کاکڈ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کھلی کچہری کا مقصد علاقے کے عوام کو اپنے مسائل براہ راست سرکاری نمائندوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے نمائندے، بشمول محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔کاکڈ کی عوام نے کھلی کچہری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف شعبوں سے متعلق شکایات پیش کیں، جن میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، اور دیگر بلدیاتی مسائل شامل تھے۔ عوام نے نہایت اعتماد کے ساتھ اپنی شکایات درج کرائیں، جن میں سے کئی مسائل فوری طور پر حل کیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ عباس خان نے عوامی شکایات کو نہایت توجہ سے سنا اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ کئی مسائل کو فوری حل کر دیا گیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور اس قسم کی کھلی کچہریوں کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ عوام کی شکایات کا بروقت اور منصفانہ حل ممکن ہو سکے۔ کھلی کچہری میں عوام نے حکومتی اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل اسی طرح مستقبل میں بھی حل کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے