وانا (قسمت اللہ وزیر)پٹرول پمپ مالکان کو ضلعی انتظامیہ اور Explosive ڈیپارٹمنٹ حکام بلیک میل کرکے فارم(k) جاری کرنے پر لاکھوں روپے رشوت طلب کرکے پمپ ملکانان کا جینا حرام کردیا ہے، پٹرول پمپس یونین ایسوسیشن عہدیداروں نے آحتجاج کی کال دے دی۔ زرائع کے مطابق ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ جوکہ پٹرول پمپس کو فارم (کے) جاری کرنے کا مجاز اتھارٹی ہے نے گزشتہ کئی سالوں سے وزارت پٹرولیم سے منظور شدہ پٹرول پمپ اونرز کو فارم(k) جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرکے پمپس ملکان کو بلیک میل کرکے ان سے فارم(k) کی حصول پر لاکھوں روپے رشوت طلب کرتے ہیں، پمپس یونین ایسوسیشن کے رہنما ملک اے ڈی محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ Explosive ڈیپارٹمنٹ حکومت سے منظور شدہ پٹرول پمپس کے متعلق صوبائی حکومت کے ذریعے مراسلہ ارسال کرکے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے فارم (کے) رینول نہ ہونے پر پمپوں کو بند کرنے کی دھمکیاں دیکر ان سے بھاری رشوت طلب کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب پمپ مالکان جب فارم k کی حصول کیلئے Explosive ڈیپارٹمنٹ پشاور کے پاس جاتے ہیں تو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام ان سے لاکھوں روپے بٹورکر فارم جاری کرکے مکروہ دھندے کو دوام دے رہے ہیں۔ یونین رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت سمگلنگ میں ملوث ڈبہ آشٹیشن اور غیر قانونی ائل ایجنسیوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایف بی آر کو سالانہ کروڑوں روپے وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرنے والے حکومت سے منظور شدہ پٹرول پمپ ملکان کی حوصلہ شکنی کرکے مختلف حیلوں اور بہانوں سے پریشان کردیا جاتا ہے، یونین رہنما نے ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ پشاور کے بدعنوان حکام کے خلاف آحتجاج کی کال دے دی ہے۔