کوہاٹ ()کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے سی سی ایل) نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کے سی سی ایل سپورٹس فیسٹیول 2024 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں ٹیپ بال کرکٹ، ہارڈ بال کرکٹ اور فٹ بال لیگ شامل ہوں گے جو ضلعی سطح پر ہوں گے۔ ان میں 110 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی جو مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کریں گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم نے بطور مہمان خصوصی جبکہ چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے، داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے، چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے بطور گیسٹس آف آنرز شرکت کی۔ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف سی ایس آر اعجاز حسین نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ ذیشان کو 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ مذکورہ تقریب میں مہمانانِ گرامی نے سعد آفریدی آف کوہاٹ اور عرفان بنگش آف پاراچنار جو آسٹریلیا کی پرتھ فینٹمز فرنچائز کے مالک ہیں کی جانب سے کوہاٹ میں مقامی کرکٹ کے فروغ کیلئے مقامی کھلاڑیوں میں 100 کرکٹ کٹس بھی تقسیم کئے جو اس علاقے میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ کرکٹ کو مزید فروغ دینے کیلئے سعد آفریدی اور عرفان بنگش نے کوہاٹ ڈویژن کیلئے مفت ٹی-10 لیگ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ ان کا یہ فراخدلانہ اقدام ان کی نچلی سطح تک کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لگن اور دلچسپی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے