کوہاٹ ()ضلع کوہاٹ کے تحصیل لاچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس رکن خیبر پختونخوا اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کے علاوہ او جی ڈی سی ایل اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام سمیت علاقہ کے مشران نے بھی شرکت کی۔علاقہ مشران نے شرکاء اجلاس کو تحصیل لاچی کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلا آگاہ کیا۔ داؤد شاہ آفریدی نے اجلاس میں مختصر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تساہل ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں۔ انہوں نے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور سولرائیزیشن پر کام مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائن دینے کے علاوہ باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں جس پر او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر محکموں کے حکام نے تمام مسائل فوری طور پر حل کرنے اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے