اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 13186افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5427 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 3358 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 1421 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی عرب: عوامی مقام پر جھگڑا کرنیوالے 7 پاکستانی اور افغانی گرفتار سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میں 53 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے