پبی (مانند نیوز)تھانہ نو شہرہ کینٹ پولیس کی کلاتھ مارکیٹ میں خاتوں کو زدو کوب کرنے،عفت میں خلل ڈالنے والے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق۔مسماہ عظمت بی بی زوجہ امتیاز شاہ ساکن وتڑ نے تھانہ نو شہرہ کینٹ پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں کلاتھ مارکیٹ سودا سلف خریدنے آئی تھی ایک دکاندار کے ساتھ باتوں باتوں میں بحث وتکرار ہوئی 03 نامعلوم ملزمان نے میرے عفت میں خلل ڈالتے ہوئے مجھے زدوکوب کیا۔رپورٹ کنندہ خاتون کوہسپتال بغرض علاج ومعالجہ و رائے ڈاکٹری بھجوایا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کیگئی۔بعد رائے ڈاکٹری ملزمان خیر اللہ ولد عبد الصمد،بابو ولد میاں گل اکوڑہ،لعل زمان ولد خیال گل ساکن شیرین کوٹھے کے خلاف باقاعدہ مقدمے کا اندراج کیاگیامقدم خان ایس ڈی پی اوکینٹ سرکل نے عادل سید ایس ایچ او تھانہ کینٹ وٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔ٹیم نے چھاپہ لگاکر ملزمان کو حراست میں لیکر بند باحوالات کیا۔مزید تفتیش کی جارہی ہے۔