پبی (مانند نیوز)چھٹی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس ڈاگ بہسود مسجد کلاں باچا استاد میں منعقد ہوا جس میں مو لا نا نور الابرار مو لا نا قاری محمد اسلم حقانی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم ضلع نوشہرہ مولانا عبد القیوم حقانی صاحب امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی عالمی ایوارڈ یافتہ قاری محمد آفتاب صاحب مولانا نسیم الحق حقانی مولانا رحمت اللہ صاحب مولانا زاہد مولانا شکیل زادہ بھائی فضل گل بھائی فضل ودود اور علاقے کے جید علماء کرام سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کا نفر نس کے مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا اعزاز الحق شمس امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع صوابی نے خطاب کر تے ہو ئے عقیدہ ختم نبوت کو عوام کو احسن طریقے سے سمجھایا اور جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پرصفات پراورزندگی پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا سب سے بہترین عمل ہے جس کا تعلق براہ راست محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی زات گرامی سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین سے راہنمائی حاصل کریں اور فتنہ قادیانیت کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں اس گمراہ کن فتنہ کے گمراہ کن عقائد و نظریات کو جاننے کی کوشش کریں فتنہ قادیانیت کوئی فرقہ نہیں منکرین ختم نبوت کا ناکام و نامراد گروہ ہے جو انگریز سرکار کے اشارے پر امت مسلمہ میں گھس کر انتشار و افتراق پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے