پبی (مانند نیوز) مولانا عبد القیوم حقانی کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کا دوسرا دستوری اجلاس جماعت کی بیداری کے لیے قائدین کا فعال کردار اور کارکنان کی عملی جدوجہد انتہائی ضروری ہے۔ مولانا عبد القیوم حقانی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کے مجلس عاملہ و شوریٰ کا دوسرا دستوری اجلاس حجرہ رفیع اللہ خان طائزئی پبی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس کی صدارت تحصیل پبی کے امیر مولانا عبد القیوم حقانی نے کی اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے امیر مولانا تاج قادر، جنرل سیکرٹری سید محب اللہ شاہ، ضلعی کابینہ کے اراکین اور تحصیل جہانگیرہ کے امیر معرفت شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ساتھ ہی تحصیل پبی کے مجلس عاملہ و شوریٰ کے اراکین کی بھرپور شرکت نے اجلاس کو مزید کامیاب بنایا۔مولانا عبد القیوم حقانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس کا بنیادی ایجنڈا جماعت کی فعالیت کو مزید مستحکم کرنا اور نئے قائدین کے ساتھ مشاور کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت کی بیداری اوریکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے قائدین کا فعال کردار اور کارکنان کی عملی جدوجہد انتہائی ضروری ہیں۔ مولانا حقانی نے شرکاء کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنی تمام توانائیاں جماعت کے مشن کے لیے وقف کر دیں تو وہ دن دور نہیں جب نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام پہلے سے زیادہ مضبوط قوت بن کر ابھرے گیانہوں نے مزید کہا کہ ضلعی و تحصیل قائدین اور کارکنان جماعت کی بہتری اور استحکام کے لیے بھرپور تعاون اور عملی اقدامات کو جاری رکھیں آخر میں ضلعی امیر مولانا تاج قادر صاحب نے ملک و ملت کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے