پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے افسران اور دیگر عملے نے بورڈ کے نومنتخب وائس چیئرمین حسن مسعود کنور کی ذمہ داریاں سنبھالنے اور بورڈ آمد پر ان کا استقبال کیا۔بورڈ حکام کے مطابق نئے چیئر مین کی تقرری صوبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔بورڈ حکام نے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ بطور وائس چیئرمین حسن مسعود سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ پالیسیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نئے وائس چیئر مین کو بورڈ حکام نے تعارفی پریزنٹیشن میں گزشتہ چند سالوں میں ہونے والی پیش رفت، سرمایہ کاری کے حوالے سے چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بورڈ کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہوئے بعض اہم مسائل کے حوالے ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے صوبے کے روشن مستقبل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کرنے پر زور دیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ صوبے میں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ادارہ ہے اور اس کے اہم مقاصد میں سرمایہ کاروں کی سہولت، مقامی لوگوں کے لیے تجارتی ماحول کو ہموار کرنا شامل ہے۔ اس طرح غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کرنا، سیاحت، آئی سی ٹی،معدنیات اور ہائیڈل پاور جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ اقتصادی ترقی اور روزگار کی تخلیق کو فروغ دیا جا سکے۔اسی طرح سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ پالیسیوں کے فروغ کے حوالے سے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون بھی بورڈ کے امور میں شامل ہے اور خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری کی ایک ترجیحی منزل کے طور پر آگے بڑھانا ہے۔بورڈ کے ڈائریکٹر بزنس فیسیلیٹیشن اقبال سرور نے امید ظاہر کی کہ ”ہمیں یقین ہے کہ مسعود بورڈ کے مشن میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انکی ماہرانہ صلاحیتیں خیبرپختونخوا میں معاشی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے