پشاور(مانند نیوز)نور قدیم خان مشیر برائے سماجی ترقی یوتھ آویرنیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن، واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں 21 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کی سالانہ اجلاس میں اپنے ادارے کی نمائندگی کرے گے۔انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کی ترقی اور نوجوانوں کے مسائل پر کام کیا ہے اور وہ اس اہم موقع پر عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس میں اہم اقتصادی مسائل پر بات چیت ہوگی۔ ایجنڈے میں عالمی اقتصادی صورتحال، مالی استحکام، اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اجلاس میں عالمی رہنما اور پالیسی ساز بھی شریک ہوں گے تاکہ عالمی استحکام اور ترقی کی حکمت عملی پر غور کیا جا سکے۔یہ اجلاس یوتھ آویرنیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن جو کہ علاقے میں سماجی آگاہی اور ترقی کیلئے کام کر رہی ہے کیلئے مقامی اقتصادی استحکام اور غربت جیسے مسائل پر ادارے کو ایک نئی بصیرت ملنے کا ایک بڑا موقع ہے یوتھ آویرنیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی نمائندگی پاکستانی سول سوسائٹی کی مقامی اقتصادی استحکام اور غربت جیسے مسائل کے حل کی کوششوں کو بھی نمایاں کرنے میں مددگار ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے