لوئر چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال کے علاقے دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد السلام کی زیر صدارت دروش اے سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں انتظامی افسران اورمتعلقہ اداروں کے سربراہان، منتخب عوامی نمائندگاں وعوام نے شرکت کی۔ کھلی کچھری میں مختلف امور و مسائل کا جائزہ لیا گیا۔عوام نے مختلف مسائل سے افسران کو آگاہ کیا۔ جن میں چیدہ مسائل روڈ، لوڈشیڈنگ، تعلیم و صحت سے متعلق مسائل زیر غور ائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مسائل سننے کے بعد کچھ مسائل کو حل کرانے کے حوالے سے موقع احکامات جاری کئے اور دیگر مسائل کو بھی جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے خصوصی کھلی کہچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں تمام محکموں سے متعلق عوامی مسائل ومشکلات سے اگاہی حاصل کرکے ان کو حل کرانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے