بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت بٹگرام بازار سے منسلک لائن ون پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی او واپڈا، اور انجمن تاجران کے نمائندے شریک ہوئے۔انجمن تاجران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو لائن 1 پر جاری غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر برادری اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورتحال مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ مروجہ شیڈول کے مطابق کی جائے گی، اور یہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ وہ لائن ون پر پرانے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے احکامات جاری کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے