پبی (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا کی نگرانی میں الخدمت فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ پبی کے علاقہ گل آمان گھڑی محب بانڈہ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا بھی فری میڈیکل کیمپ کے ہمراہ ر تھے اور کیمپ میں آنے والے مریضوں سے انکی مشکلات سنیں اور انہیں بھرپور طبی امداد فراہم کی، اس موقع پر سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ،لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات دی گئیں. موبائل یونٹ انچارج عبدالرزاق، ڈاکٹر سید زبیر علی شاہ، عبید اور عباس میڈیکل ٹیم میں شامل تھے۔ امیر جماعت اسلامی پی کے 89 غلام نبی سینا نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ فری میڈیکل کیمپ جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور یہ جماعت اسلامی کی طرف سے شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر صحت سہولیات فراہم کررہا ہے.