پبی (مانند نیوز) اورنگزیب کشمیری سینئر نائب صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا نے کہا ھے کہ خیبرپختونخوامیں منشیات فروشوں کیلئے کوء جگہ نہیں۔خیبرپختون خوا کو ائس مافیا،قبضہ مافیا،انڈر پلے، جیسے ناسور سے پاک صوبہ بنا کر دم لینگے۔ اس مافیا نے ھمارے صوبے کے نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگادیا ھے۔یہ مافیا چند پیسوں کے خاطر ان کے پورے خاندانوں کو تباہ وبرباد کیا ھے۔ائے روز کالجز،یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات ائس کے نشے میں مبتلا ھوچکے ھیں۔ اور یھاں تک کہ یہ طلباء وطالبات پیسے نہ ھونے کی وجہ سے جسم فروشی کا دھندہ شروع کرتے ہیں۔ اور بعض طلباءنوجوان لڑکے سٹریٹ کرایم کی طرف راغب ھوچکے ھیں۔یہ ائس کانشہ نوجوان نسل کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔اور ایک وقت ایسا اجاتا ھے۔کہ اپنے گھر کے افراد ماں،باپ اور بیوی کو قتل کر دیتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا۔کہ اس ائس نشے کی لعنت کو ختم کرنے میں لوکل پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھونا پڑے گا۔اس ناسور اور ائس کانشہ ختم کرنا صرف پولیس کاکام نہیں۔یہ ھمارے فرائض میں بھی شامل ہیں۔کہ اس کے کاروبار میں ملوث افراد کی نشان دہی کرکے ان کا صفایا کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔جس کے لیے صوبہ بھر کے عوام کو اکھٹا ھونا پڑے گا۔اور ائس فروشوں کی نشان دہی انفورسمنٹ ایجنسیوں کو دینا ھوگا۔ اور ان سب مافیا کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے صفحوں میں شامل ھونا پڑے گا۔تاکہ ملک میں ان جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اور جلد صوبہ بھر کے نوجوان نسل کے زندگیوں کو بچانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرونگا۔صوبہ بھر کے سماجی وسیاسی اکابرین سے اپیل کرتا ھوں۔کہ اس کارخیر میں انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیہ،ائس فروش،انڈر پلے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لونگا