جمرود(مانند نیوز)پشاور میں واقع محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن ڈسٹرکٹ خیبرآفس میں خیبرعوام کی مسائل حل نہیں ہو تے۔فوری طور پر اپنے ڈسٹرکٹ میں منتقل کئے جائے۔ چیئرمین شاہدخان ضلع خیبرتحصیل جمرود این سی ٹوچیئرمین اور متحدہ آزاد پینل جمرودکے صدر شاہدخان نے پشاورمیں واقع محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن خیبرآفس کے سامنے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبرکی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ان کے مسائل اس لئے حل نہیں ہو رہے ہیں کہ متعلقہ محکمہ کا دفتر پشاورحیات آباد فیز 5میں واقع ہیں جہاں پر ضلع خیبر کے دوردراز علاقوں کی عوام کی رسائی ناممکن ہے اور جو لوگ اپنے مسائل متعلقہ دفتر میں لے کر آتے ہیں تو دفترمیں غیرمقامی اور اناہل عملے کے باعث ان کے مسائل حل نہیں ہوتے اور اگرجن کے مسائل حل بھی ہو جائے تو انہیں دفترکے کافی چکر لگانے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو فاٹا انضمام بھی ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ضلع خیبرکے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن خیبرسمیت کئی محکموں کے دفاترپشاورمیں موجودہیں جو سمجھ سے بالاترہے آخرضلع خیبرعوام کے ساتھ یہ ظلم اورناانصافی کیوں روا رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ میں جب بھی پوسٹ خالی ہوتا ہے تو وہ اس پر سفارش اور رشوت پر غیرمقامی اور نااہل افراد کو بھرتی کرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور اپنے حلقے کے وفاقی وصوبائی منتخب نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ ان دفاترکو فوری طور پر ضلع خیبرمیں منتقل کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے ضلع خیبر عوام کی مسائل حل ہونے میں آسانی ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ محکمے کو پشاور سے ضلع خیبرمنتقل نہ کیا گیا اور اپنا کام شروع نہ کیا تو پھر متعلقہ محکمے کے دفتر آکرکو تالے لگا کر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے