اورکزئی (مانند نیوز)اپر اورکزئی علاقہ ڈبوری بادان کلے میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ 2پولیس اہلکار شہید پولیس نے جوا نمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے تینوں حملہ آورمار دئیے اس حوالے سے ایس ڈی پی او اپر اورکزئی محمد رحیم نے بتایا کہ اپر اورکزئی ڈبوری علاقہ بادان کلے میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے اچانک پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سید حمید نامی پولیس جوان موقع پر شہید ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار مزمل شدید زخمی تھے جو پشاور منتقلی کے دوران زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے واقعے کے بعد پولیس اور اورکزئی سکاؤٹس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کردہشت گردوں کے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں اورکزئی پولیس اور اورکزئی سکاؤٹس نے دہشت گردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے تینوں دہشت گرد مار دئیے مذکورہ واقعے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اورکزئی عرفان الدین نے بتایا کہ اپر اورکزئی میں فی الحال پولیو مہم کو موخر کر دیا گیا ہے جبکہ لوئر اورکزئی میں پولیو مہم جاری ہے جس کی سیکیورٹی مذید سخت کر دی گئی ہے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کلایہ ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سول و عسکری افسران اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد دونوں پولیس شہداء کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے