شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ،طوفانی، موسلا دار بارش کے ساتھ مختلف مقامات پر ژالہ باری کے بعد سردی شروع ہو گئی۔ طوفان کے باعث مین ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے وادی شانگلہ کے مختلف علاقے اندھیروں میں ڈوبے رہے جبکہ مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر موبائل سگنل خراب ہو گئے۔ وادی شانگلہ میں شدید طوفان اور پھر موسلادار بارش کے بعد سردی شروع ہو گئی لوگو ں نے گرم کپڑے اور سویٹرز پہننا شروع کر دیا جبکہ طلباء نے سکول آتے وقت کوٹ پہنے تھے۔ طوفان کے بعد مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے کی وجہ سے پورا شب اور منگل کو دوپہر تک الپوری اور دیگر علاقوں تک بجلی بند رہی جب کہ ٹیلی نار اور دیگر سگنلز بھی ڈراپ ہوتے رہیں فور جی سسٹم مکمل طور پر ناکارہ جب کہ پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل سسٹم بھی سست روی کا شکار رہا۔ موسلا دار بارش کے باعث مقامی بجلی گھروں کے واٹر چینلز میں پانی کا بہاؤ اور تارے ٹوٹنے کی وجہ سے مقامی پن بجلی گھروں کے بجلی بھی معطل رہی واپڈا اور مقامی پن بجلی گھروں کے بجلی بند ہونے سے پورا وادی ا ندھیروں میں ڈوبا رہا تاہم منگل کے روزوں موسم ابرالود رہا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے