بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع میں چائلڈ لیبر، بانڈڈ لیبر اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور ان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اشتیاق سلطان، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، پولیس لائن افسر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پچھلے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہر محکمے کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی گئی۔ شرکاء نے چائلڈ لیبر اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں تاکہ ان مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام میں چائلڈ لیبر، بانڈڈ لیبر اور انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دیں اور ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے چائلڈ لیبر اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی مہمات شروع کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا تاکہ معاشرے میں ان مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ایک مضبوط نظام وضع کیا جائے جس کے ذریعے چائلڈ لیبر اور انسانی اسمگلنگ کی مکمل روک تھام ممکن ہو۔ اس مقصد کے لیے تمام سرکاری و نجی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں، اور رپورٹنگ کا نظام مزید فعال بنایا جائے تاکہ ایسے کیسز کو فوری حل کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے