وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام ممبران کا ایک اہم اجلاس قائم مقام صدر نور علی وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے اندرونی معاملات میں سیاسی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کی غیر ضروری مداخلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پریس کلب کے اراکین نے سیاسی مداخلت کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے صحافت کی آزادی اور ادارے کی ساکھ کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔اجلاس کے دوران صحافیوں نے پریس کلب کے مسائل اور صحافی برادری کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان عناصر کی نشاندہی کی جنہوں نے پریس کلب کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ شرکاء نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا سیاسی نمائندے کو پریس کلب کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں دیا جائے گا۔قائم مقام صدر نور علی وزیر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ دو نومبر کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ان معاملات پر غور کیا جائے گا اور صحافی برادری کے بہترین مفاد میں اہم فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے