کوہاٹ(مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع اللہ جان ایم پی اے نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے جس کیلئے وہ شبانہ روز عملی طور پر کوشاں رہتے ہیں۔شفیع جان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے فنڈ سے امبار بانڈہ روڈ پر کام زور و شور سے جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انشاء اللہ بہت جلد مذکورہ روڈ پر سفالٹ کا کام شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس روڈ کی حالت نہایت ناگفتبہ تھی اور اس کی تعمیر اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے حلقہ نیابت میں 10 مختلف زیر تعمیر سڑکیں تکمیل کے قریب ہیں۔ انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ عوامی خواہشات کے مطابق بدلے گا کوہاٹ۔شفیع جان ایم پی اے نے کہا کہ صرف سڑکیں ہی نہیں بلکہ لوگوں کے تمام بنیادی ضروریات کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ ان کے 5 سالہ دور اقتدار میں عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے