ایبٹ آباد(مانند نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ طاہر ایوب خان سے آل ٹریڈ فیڈریشن علی اصغر گروپ کی صدر ثاقب خان جدون کی سربراہی میں ملاقات۔وفد کے شرکاء نے منشیات کے خاتمہ، ٹریفک میں بہترین اورقیام امن کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈی آئی جی ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد شہر تعلیمی میدان میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر جو تعلیمی اداروں میں منشیات کے لعنت کو پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے تھے انکے خلاف ایبٹ آباد پولیس نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جو عوام کے سامنے ہیں اور آئندہ بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائے گے۔