ہنگو(مانند نیوز)ضلع ہنگو میں متحدہ علماء کونسل کی جانب سے فلسطین مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام علاقہ مشران اور جوانوں نے شرکت کی فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔۔ مولانا مفتی طفیل کوہاٹی مولانا عبدلستار مولانا محمود و دیگر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ فلسطین مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ہمارا واحد جہاد مالی امداد اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہے ایک سال سے زائد عرصہ ہوا فلسطین مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے گئے عالم اسلام کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے کم وسائل کے باوجود فلسطین مظلوم عوام ظالم اسرائیل اور دنیا کے طاقتور قوتوں کے سامنے ڈٹ کے کھڑے ہیں بحیثیت مسلمان ہم سب کو اسرائیل اور ان کے سپورٹ کرنے والے ممالک کے اشیاء کو مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے 10 نومبر کو فلسطین اور غزہ سے کوہاٹ ڈویژن کو مہمان ائیں گے فلسطین کا جنگ مسلمان کیلئے موت اور زندگی کا مسئلہ ہے قرآن کی روشنی میں مسجد اقصی مسلمانوں کی جگہ ہے جو یہودیوں کی قبضے میں ہے مسجد اقصی میں تمام انبیاء کرام کو محمد صلی اللہ علیہ وسلام نے امامت کی اسرائیل کے اردگرد مسلمان اباد ہیں لیکن یہ مسلمان مخلص نہیں اسلئے آج اسرائیل مضبوط ہے تو یہ مسلمانوں کی کمزوری ہے اور جو عمر رضہ اللہ تعالٰی عنہ کے خلافت اور بعد میں معاہدوں کی خلاف ورزی ہے پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر جگہ پر مسلمانوں کی مدد کی ہے ہمارے اکابرین کا روز سے اول سے فلسطین کے حوالے سے موقف واضح ہے فلسطین کا مسئلہ ہمارا روحانی اور مذہبی مسئلہ ہے