ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخواکے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے کیٹگری ڈی ہسپتال تھانہ اور لیوی پوسٹ تھانہ ملاکنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ محب اللہ خان، ہسپتال انچارج اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے ہسپتال کے دورہ کے دوران صفائی، سٹاف اور مختلف یونٹس کا معائنہ کیا۔ علاقہ معززین نے کمشنر ملاکنڈ کو ہسپتال کے مختلف مسائل بارے آگاہ کیا، جس کے جلد حل کے لئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں انہوں نے لیوی پوسٹ تھانہ کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور لیوی پوسٹ انچارج کو منشیات فروشی اور لاقانونیت پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی تاکہ علاقے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے