کوہاٹ (مانند نیوز)ملک بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی یوم اقبال جوش و خروش سے منایا گیا، کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز، ڈھوڈا روڈ ڈھیری بانڈہ میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبر کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز، تقاریر اور کلام پیش کرکے علامہ محمد اقبال جس نے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا پیغام دیا کو خراجِ تحسین پیش کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اقبال کے پیغامات کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ کلاس دوم کی طالبہ خائفہ عمران کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے غفلت میں سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا اور نوجوانوں میں ایک الگ وطن کے حصول کے لیے لگن پیدا کی۔ ان کی یہ خواہش تھی کہ مسلمان نوجوان پڑھ لکھ کر امت مسلمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلو، شاعری اور تقاریر نے حاضرین کو علامہ اقبال کی زندگی، نظریات اور ان کے خوابوں کی عظمت سے روشناس کرایا۔ تقریب کا مقصد علامہ اقبال کی قومی شناخت اور ان کے خوابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کی انتظامیہ نے طلباء کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قومی ورثے اور نظریات کی محبت کو فروغ دینے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل اور پاکستان کو روشن اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے کے عزم کے ساتھ ایک اجتماعی عہد بھی کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے