پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت نیب خیبر پختونخوا کی بروقت مداخلت پر 14سال بعدفعال کردہ چشماہی خاص واٹر سپلائی سکیم شکردرہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا۔افتتاحی تقریب میں داؤدشاہ آفریدی ایم پی اے، ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا غازی الرحمن،کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم اورعمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس منصوبے سے 16 ہزار سے زائد آبادی مستفید ہو گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ واٹر سپلائی سکیم پر 2010 میں کام شروع کیا گیا تھا اور کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود بھی لوگوں کو پینے کے پانی کا ایک گھونٹ بھی میسر نہیں تھا تاہم چیئرمین نیب کے ایڈوائس پرقائم ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی سربراہی میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ کوہاٹ اورایکسیئن میگاپراجیکٹس پبلک ہیلتھ پرمشتمل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 14 سال سے غیر فعال مذکورہ واٹر سپلائی سکیم کوفعال کر دیاگیا۔اس منصوبے کے تحت دریائے سندھ سے 16 انچ پائپ لائن کے ذریعے مقامی آبادی کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔آج سے بعض علاقوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ 2 مہینے میں پورے علاقے کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔نیب کی مداخلت پرپائپوں کو چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آر درج کردیا گیاہے اورجلدان چورو ں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اسی طرح غیر استعمال شدہ پائپوں کومحفوظ کردیاگیا ہے جنہیں بعد میں کسی سرکاری منصوبے میں استعمال میں لایا جائے گا۔ داؤدشاہ آفریدی،کمشنرکوہاٹ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اوراہلیان علاقہ نے چیئرمین نیب کاشکریہ ادا کیا جن کی بروقت مداخلت سے مختصر عرصے میں یہ اہم منصوبہ فعال ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے