سوات(مانند نیوز)سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا ارشد خان نیوینس یونیورسٹی اٹلی کے پروفیسر و آرکیالوجی کمیشن اٹلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لوکا ایم کے ہمراہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن عنایت اللہ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج محمد سلیم، چیئرمین شعبہ آرکیالوجی سبحان گل، شعبہ انگریزی کے چیئرمین عیسیٰ خان سمیت پروفیسرز، لیکچرز سمیت کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج 1952 میں والی سوات میاں گل جہانزیب نے تعمیر کروایا جس کا سوات کی ترقی میں اہم کردار ہے جبکہ گزشتہ صوبائی حکومت میں جہانزیب کالج بلڈنگ کو پرانے نقشہ پر اسر نو تعمیر کیا گیا۔ارشد خان نے کہا کہ جہانزیب کالج کے طلباء ہر شعبہ میں اعلیٰ مقام پر ملک کی خدمت کررہے ہیں اور انہیں بھی اسی کالج کا طالب علم رہنے کا اعزاز حاصل ہے، آج جہانزیب کالج میں شعبہ آرکیالوجی کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔اس موقع پر وینس یونیورسٹی اٹلی کے پروفیسر ڈاکٹر لوکا-ایم کا کہنا تھا کہ سوات میں آرکیالوجی کے بہت سے مقامات ہیں بریکوٹ اور بدھ کدہ میں آرکیالوجی کمیشن اٹلی نے نئے مقامات دریافت کئے اور پہلے سے دریافت شدہ مقامات پر مزید پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خود آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو مہینے میں آرکیالوجی پر دو اعزازی لیکچر دونگا تاکہ طلباء کو انٹرنیشنل آرکیالوجی کی رہنمائی حاصل ہوسکے۔تقریب سے ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن عنایت اللہ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج محمد سلیم اور چیئرمین شعبہ آرکیالوجی سبحان گل نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شعبہ سوشیالوجی کے طلباء کو اکیڈمک ایکسپو میں پوزیشن حاصل کرنے پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان اور ڈائریکٹر آرکیالوجی کمیشن اٹلی ڈاکٹر پروفیسر لوکا – ایم نے شیلڈز دیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے