اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی پریس کلب و اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر شہید خان اورکزئی میڈیا آفس ہنگو میں منعقد کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اورکزئی پریس کلب اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے آنے والے انتخابات کے لئے دسمبر کے آخر میں اجلاس منعقد کیا جائے گا یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حسن محمود نے پریس کلب پر اعتراضات اٹھائے تھے معزز ممبران کو دھمکیاں دی گئی تھی اور گالیاں دی تھی جس پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حسن محمود کا اورکزئی پریس کلب سے ممبر شپ ختم کیا جائے یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ اس میٹنگ میں حسن محمود کو ضروری طور پر بلایا گیا تھا لیکن وہ میٹنگ میں حاضر نہیں ہوا اس لئے اس کی ممبر شپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آنے والی میٹنگ میں عدنان کی ممبر شپ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عدنان کو ممبرشپ دی جائے یا نہیں یہ فیصلہ آنے والی میٹنگ میں تمام ممبران کے مشورے سے کیا جائے گا میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اورکزئی پریس کلب اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے ممبر شپ پر پانچ سال کیلئے پابندی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے