اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی پریس کلب کے صحافیوں کا لنڈی کوتل میں صحافیوں پر تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت آئی جی خیبر پختونخواہ سے فوری نوٹس لینے ایس ایچ او کو معطل کرنے کی اپیل بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق اورکزئی پریس کلب کے صدر شہید خان اورکزئی نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس لنڈی کوتل کے دو صحافیوں عمر شنواری اور صائم آفریدی پر ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی اور ان کے گارڈز کی جانب سے تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو فوری رہا کیا جائے صحافیوں پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیکوتل کو معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اگر صحافیوں کو انصاف نہ ملا تو صوبہ بھر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے