پشاور(مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا ہے اور جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے، مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورنے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جھنڈا لہرانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور صوبائی حکومت صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے