ہنگو(مانند نیوز)25 نومبر کو پشاور میں پیرامیڈکس اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخ ساز ریلی اور احتجاج کا عملی مظاہرہ کریں گے٫ صوبائی حکومت پیرامیڈکس کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے٫ پیرامیڈکس کا اتحاد صوبائی حکومت کی انکھ میں کھٹکتا ہے, پیرامیڈکس کے خلاف انتقامی کاروائیاں ناقابل برداشت اور صوبائی حکومت کے لیے قابل شرم ہیں ٫ضلع ہنگو میں پیرامیڈیکس کو متحرک کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل ایسوسییشن ضلع ہنگو کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی نے پیرامیڈکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیرامیڈیکل ایسوسییشن ضلع ہنگو کا ہنگامی اجلاس صدر حاجی لقمان گل اورکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن،سینیئر نائب صدر اسلام بادشاہ،فنانس سیکرٹری خالد خان اور کزئی، نائب صدر اول انور شمیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خلیل احمد،رابطہ سیکٹری سہیل ندیم،پریس فیکٹری ولی اللہ، نائب صدر دوم محمد اکرام،افس سیکٹری سمیع الرحمن،اور ضلع بھر سے پیرامیڈکس نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی حکومت کی طرف سے پیرامیڈکس کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی گئی پیرامیڈیکل ایسوسییشن ضلع ہنگو کے صدر حاجی لقمان گل اورکزئی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے پیرامیڈیکس یک جان دو قالب ہیں ان کا اتحاد بیوروکریسی اور صوبائی حکومت کی انکھ میں کھٹکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے رہنماؤں کے پرائیویٹ کلینکس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں حاجی لقمان کل اورکزئی نے کہا کہ 25 نومبر کو صوبے کے تمام اضلاع سے پیرامیڈیکس پشاور کے لیے روانہ ہوں گے جہاں اپنے حقوق کے لیے تاریخ ساز احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کا تحفظ ہمیں ہمارا ائین دیتا ہے ہم قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں حاجی لقمان گل اور کزئی نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور پیرا میڈیکل ایسوسییشن کی صوبائی لیڈرشپ کے ساتھ رابطہ کر کے معاملات کو درست کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اگر 25 نومبر سے پہلے پہلے ہمارے مطالبات پر عمل درامد نہ کیا گیا تو 25 نومبر کو صوبے کے تمام اضلاع کے پیرامیڈیکس ہڑتال پر ہوں گے اور سب کا رخ پشاور ہوگا حاجی لقمان گل اورکزئی نے واضح کیا کہ سابقہ صدر پرویز خان کے کلینک پر چھاپہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ایسے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا اجلاس میں دیگر عہدے داروں نے بھی خطاب کیا اور واضح کیا کہ صوبائی لیڈرشپ نے احتجاج کی جو تاریخ دی ہے اور احتجاج کا جو طریقہ کار وضع کیا ہے اس کے عین مطابق تمام پیرامیڈکس احتجاج کریں گے