کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے آج علی الصبح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 کوہاٹ کااچانک دورہ کیا اور مارننگ اسمبلی میں خود شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کی صفائی کی صورتحال، تعلیم کے معیار، اساتذہ کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنرکوہاٹ نے کلاس رومز میں طلباء کی درس و تدریس کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل ‘ وائس پرنسپل و دیگر اساتذہ کرام اور معروف سماجی کارکن ایثار علی بنگش بھی ان کے ساتھ تھے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے واضح کیا کہ سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے کیونکہ بہتر اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔لہٰذا بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ مستقبل کے بہترین شہری بن سکیں۔ کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بھی یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء کمشنر نے محکمہ ذراعت اور محکمہ آبپاشی کے دفاتر کا بھی اچانک معائنہ کیا اور کچھ افسروں سمیت 20 غیر حاضر ملازمین کے خلاف موقع پر ہی قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ محکم زراعت کے دفتر کے صفائی کو انتہائی اطمینان بخش پایا گیااور متعلقہ عملے کو شاباش دی جبکہ محکمہ آبپاشی کے صفائی کی صورتحال کو انتہائی ابتر پا کر متعلقہ عملے اور افسروں کی سخت سرزنش کر کے موقع پر ہی کاروائی شروع کی اور تمام دفتر کو صفائی یقینی بنانے کیلئے تین گھنٹے کا مہلت دیا۔ دونوں دفاتر میں آئے ہوئے کسان بھائیوں نے حکومت کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت مختلف سرگرمیوں اور اصلاحات کو بُہت سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے