کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے زیراہتمام ”پانی کی اہمیت وافادیت“کے موضوع پرایک روزہ واٹرسیمینار کااہتمام کیاگیاجس میں رکن خیبرپختونخوااسمبلی داؤدشاہ آفریدی مہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکر م گیسٹ آف آنرتھے۔سیمینارمیں تحصیل ناظم لاچی احسان خان اورتحصیل ناظم گمبٹ ساجد اقبال کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربرہان اور ترقی پسندکسانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ،تحفظ پانی و ار ضیات،ڈبلیوایس ایس سی کوہاٹ،ایریگیشن،ضلعی انتظامیہ،زراعت (توسیع) اورواٹر مینجمنٹ کے محکموں نے سٹالز بھی لگا رکھے تھے۔پانی سے متعلق صوبائی سطح پر قائم 6 محکموں کے سربراہوں نے پانی کی اہمیت وافادیت اوراپنے محکمانہ ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سوال وجوا ب کی نشست بھی منعقد ہوئی جبکہ سکول کے بچوں نے موضوع کے مناسبت سے ٹیبلوبھی پیش کیا۔داؤدشاہ آفریدی ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوہاٹ میں واٹر ٹیبل بہت نیچے گرگیا ہے لہٰذاضلع میں ا زیادہ سے زیادہ سمال ڈیمز بنانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں سمال ڈیمز اورواٹر ریزوائرز کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ اس کیلئے مطلوبہ فنڈز کا بندوبست کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے اورپانی کے بغیر زندگی کاتصوربھی ممکن نہیں۔لہٰذا پانی کی بوند بوند کوضائع ہونے سے بچانا ہم سب کی مذہبی اورقومی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اورقرآن پاک سے پانی کی اہمیت بالکل واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ کے نسلوں کی خوشحالی کیلئے پانی کابے دریغ استعمال اورضیاع روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہرقسم کی معدنیات ونباتات ودریاؤں اورچارموسموں جیسے بہترین انعامات سے نوازا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کا اپنے ملک اور نئی نسل کی بہتری کیلئے بہترین استعمال کریں۔قبل ازیں سیمینار سے تحصیل ناظم گمبٹ ساجد اقبال اورڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ نے بھی خطاب کیا اورموضوع پر کھل کر اظہارخیال کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے