باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ”عوامی ایجنڈا” کا ماہانہ پرفارمنس ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنرز خاراور ناوگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ٹی ایم اے خار، ٹی ایم اے ناواگئی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ”عوامی ایجنڈا 2024” کے تحت شہری علاقوں کی صفائی اور عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ انہوں نے بازاروں میں صفائی مہم، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹانے اور روڈ سائیڈ سے کچرا ہٹانے، تجاوزات کے خاتمے،پبلک واش رومز کی صفائی، بس اڈوں اور تعلیمی اداروں کی صفائی، اور غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات دی کہ عوامی سہولیات میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے