ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کے ”عوامی ایجنڈا” پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامدالرحمٰن نے لیوی لائن ملاکنڈ میں تمام دفاتر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام سٹاف کی حاضری چیک کی اور دفاتر میں مامور ہر فرد سے اس کی زمہ داری و زیر التوا دفتری امور میں پیش رفت بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ دفتری امور میں عوام کو سہولت فراہم کی جائے، ان کے کاموں میں تاخیر نہ برتی جائے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اس کے علاوہ واش رومز کی صفائی کا جائزہ بھی لیا گیا اور متعلقہ سٹاف کو صفائی کا کام باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے