باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرخار ڈاکٹر صادق علی نے شہری علاقوں میں خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کا آغاز سکاؤٹس مارکیٹ اور ٹیکسی اسٹینڈ خار بازار میں آگاہی واک کے ذریعے کیا گیا۔ تحصیل چیئرمین حاجی سید بادشاہ، ٹی ایم اے کے عہدیدار، ٹریفک انچارج، صدر تجارتی یونین اور مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی اس صفائی مہم میں بھرپور شرکت کی۔دورے کے دوران پانی کے فلٹریشن پلانٹ جو کہ فعال نہیں ہے، کا معائنہ بھی کیا گیا۔ پلانٹ کو فعال بنانے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر ہو۔ تاجر برادری کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ دکانداروں کو رضاکارانہ طور پر اس مہم میں شامل کریں اور مارکیٹوں میں صفائی کی مہم کا آغاز ٹی ایم اے کے تعاون سے کریں تاکہ یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔صفائی مہم خار سب ڈویژن کے تمام بازاروں میں جاری رہے گی، جس میں خصوصی طور پر پانی کی فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال، نالیوں کی صفائی اور کچرے کی تلفی کے اقدامات شامل ہیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنرشاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سید عبدالسلام نے راغگان بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا،نرخ نامے سے تجاوز، ناقص صفائی، ناپ تول میں کمی اور ایکسپائری رکھنے پر کئی دوکانداروں کو وارننگ جاری کیا اور ان پر واضح کیا کہ نرخ، معیار، مقدار اور صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مرغی فروش، انڈہ فروشان، نانبائی، قصابان، سبزی فروشوں اور دوسرے تمام دوکانداروں پر واضح کیا کہ مقررہ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز نہ کریں، معیار اور مقدار پر خصوصی توجہ دیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، زائد المعیاد خوراکی اشیاء نہ رکھیں اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے