ہنگو(مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ نواز عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے الحاج فرید مفکر کوہنگو واپڈا کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا، ہنگو کے واپڈا کے متعلق مسائل باوقار انداز میں حل کریں گے، ضلع ہنگو میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، ریکوری مہم کو بہتر بنانا اور صارفین کے بقایہ جات میں انہیں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں، 400 سے زائد اسامیوں پر 72 لوگوں کا کام کرنا قابل افسوس ہے، کوشش ہوگی کہ مقامی نوجوانوں کو واپڈا میں بھرتی کیا جائے، ہفتہ وار ہنگو پیسکو حکام کے ساتھ میٹنگز کا شیڈول وضع کیا گیا ہے،واپڈا کے متعلق عوامی مسائل وزیراعظم کی کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں تو انہیں بہتر انداز میں حل کیا جا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اور فوکل پرسن برائے واپڈا الحاج فرید مفکر نے ہنگو میں مسلم لیگ نون کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحصیل ہنگو، تحصیل دوابہ اور تحصیل ٹل سے سرکردہ مسلم لیگی رہنماؤں تحصیل صدر سیف الرحمان خان بنگش، ضلعی جنرل سیٹی سید جمال اورکزئی، چیئرمین صفت گلون ملک، تحصیل کونسل سپیکر عبدالواحد اورکزئی، حیات وزیر بنگش،ملک عبدالوحید، قاضی واجد رحمان ملک عبدالوحید،الیاس اور کزئی،ملک روشنیل خان جنت گل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام انجینیر امیر مقام کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے سابق ایم پی اے الحاج فرید مفکر کو واپڈا کے متعلق اپنا اپنا فوکل پرسن مقرر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ الحاج فرید مفکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں انہیں احسن انداز میں حل کرنے کے لیے تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ واپڈا کے متعلق بہت سی شکایات ہیں بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں کئی سالوں سے بجلی منقطع ہے بہت سے علاقوں میں ریکوری کا ایشو چل رہا ہے اور واپڈا میں سٹاف کی بھی شدید قلت ہے ان تمام معاملات کو واپڈا حکام کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ الحاج فرید نے کہا ریکوری مہم ناجائز اوور بلنگ اور دیگر ایشوز کو بھی ایڈریس کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے کہا جب واقعی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ مقامی نوجوانوں کو پیسکو ہنگو میں بھرتی کیا جائے تاکہ سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔اجلاس سے سید جمال اورکزئی، عبدالواحد اور کزئی، الیاس اورکزئی، جنت لالہ سیف الرحمان خان بنگش ملک عبدالوحید صفت گلون ملک، روشنیل خان نے بھی خطاب کیا اور واپڈا کو مسائل سے نکالنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کی اجلاس کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں اور واپڈا کی واپڈا کے حکام کے درمیان میٹنگ بھی ہوئی جس میں ایکسین عباس علی شاہ اور ایس ڈی او مہتاب خان نے واپڈا کی نمائندگی کی اس اجلاس میں عوامی شکایات کے حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا