پبی (مانند نیوز) تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود سے 19سالہ نوجوان حضر کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل۔کہانی دوست نے ساتھی کی مدد سے موٹر سائیکل کی خاطر دریا برد کیا تھا۔سفاک قاتل دوست،ساتھی سمیت گرفتار،اسلحہ اورنشاندھی پر موٹر سائیکل برآمد،مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی رحمت اللہ خان ولد حسین بخش ساکن اکوڑہ خٹک نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرا 19سالہ بیٹا حضر گھر سے یہ کہہ کر نکلا کہ میں اپنی موٹر سائیکل 70CCکو فروخت کرنے جارہا ہوں مگر تاحال واپس نہیں آیا ہے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے SPانوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی میں زاہد عالم ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل،نگاہ حسین ایس ایچ اوتھانہ اکوڑہ،ہدایت اللہ خان OIIپر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر لاپتہ نوجوان کا پتہ لگانے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے باریک بینی سے اس کیس پر کام شروع کیا۔دوران تفتیش اس کیس کے مرکزی ملزم محمد تیمور ولد نظار محمد ساکن اکوڑہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول حضر کے ساتھ نئی موٹر سائیکل تھی اس موٹر سائیکل کو ہتھیانے کی خاطر دریا کابل کے کنارے لیجاکر موقع ملتے ہی دریا برد کردیا۔ ملزم کے شریک جرم سجاول ولد گل محمد ساکن ایسوڑی پایان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 02پستول جبکہ نشاندھی پر موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔