دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد یونس نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ معیار بازار میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپوں کے دوران کئی غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کو سیل کردیا۔مزید یہ کہ ضلع کے دیگر علاقوں میں غیر معیاری ادویات اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن شروع کی ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے کہا کہ غیر معیاری اور دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے اس موقع پر ڈرگز مالکان کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ ڈرگ ایکٹ کے مطابق ادویات کا کاروبار کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مسکینی میں واقع غیر قانونی ٹمبر/سلیپر پر چھاپا مارا، غیر قانونی ٹیمبر کو تحویل میں لے لیا گیا، مذکورہ ٹمبر/سلیپر کو دفتر لایا گیا۔ان کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔یاد رہے ٹیمبر/سلیپر کی سمگلنگ جرم ہے،کسی کو بھی ٹیمبر سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ٹیمبر سمگلنگ روکنے کے لیے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ثمرباغ بازار میں روٹین کے مطابق چیکنگ کی، اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا۔ کباب فروشوں کی صفائی وغیرہ چیک کی، ناقص قیمہ استعمال کرنے پر جرمانہ کیا جبکہ آئیندہ کیلئے محتاط رہنے کی ھدایات جاری کی۔ اس کے علاوہ ثمرباغ بازار میں لیڈیز مارکیٹ کا بھی دورہ کیا، لیڈیز شاپس سے پردے ہٹا دی گئی۔