ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ۔ دو ماہ کے دوران درجنوں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لی گئی۔ اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتائے ہوئے ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزحامد الرحمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا پر عملدرامد کرتے ہوئے ملاکنڈ لیویز نے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے اور2 مہینے کے دوران جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل بٹ خیلہ مختلف تھانہ جات کے رپورٹ کے مطابق دو ماہ کے دوران تحصیل بٹ خیلہ میں 26603 گرام چرس، 30376 لیٹر شراب، 22 گرام افیون، 864 گرام ہیروئن، 221 گرام ائس پکڑے گئے ہیں۔ اور منشیات فروشوں کیخلاف 46 ایف ائی ارز درج کرکے 48 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جس میں 4 اشتہاری بھی شامل ہیں اور 11 ملزمان کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہیں۔ پکڑے گئے اسلحہ کے 31 مقدمات درج کرلی گئی جس میں 3 عدد کلاشنکوف، 33 عدد پستول، 2 عدد بندوق اور 263 عدد کارتوس پکڑے گئے ہیں۔ تحصیل بٹ خیلہ میں 17 جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مقدمات درج کرلی گئی ہیں جس میں 12 کو گرفتار کیاگیاہیں۔ اس کے علاوہ تحصیل درگئی کے مختلف تھانہ جات میں بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف 33 مقدمات درج کرکے 42 ملزمان کو گرفتار کیاگیاہیں۔ جس میں 10 اشتہاری بھی شامل ہیں اور 2 ملزمان کوتین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہیں۔ اسلحہ کے درج مقدمات کی تعداد 47 ہیں اور ان میں 47 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہیں جن کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 35 عدد پستول، ایک عدد بندوق، 347 عدد کارتوس برامد کرلی گئی ہیں۔ جبکہ تحصیل درگئی میں چوری کے 12 مقدمات میں 12 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے بتایا کہ تحصیل درگئی میں 18230 گرام چرس، 378 لیٹرشراب، 40 گرام افیون، 217 گرام ہیروئن، اور401 گرام ائیس پکڑے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں منشیات فروشی کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہیاور منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ضلع ملاکنڈ کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جائیگا۔ عوام اس ناسور کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ سے تعاون کریں۔