جمرود(مانند نیوز)تٖفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع خیبرنے تحصیل جمرود میں جو ویلج سیکرٹریز اور ویلج دفتروں میں کلاس فورز بھرتی کئے گئے ہیں ان میں زیادہ تراپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتے اور چیئرمینان کی بات نہیں مانتے،بعض ویلج سیکرٹریز اپنا کاروبار کرتے ہیں، کلاس فور ملازمین میں کوئی مَلک کا بیٹا اور کوئی خان کا بیٹا ہے جو ویلج چیئرمین کے ساتھ دفتر میں خدمت کرنے کے لئے تیار نہیں۔ بعض کلاس فور ملازمین، جن با اثر لوگوں اور سابقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز نے سفارش پر بھرتی کئے ہیں انکے حجروں میں خدمت کرتے ہیں کوئی پرسنل کارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے اور کوئی پشاور میں افسران کے ساتھ دفتروں میں کام کرتے ہیں بعض کلاس فور پشاور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرتے ہیں،جسکی وجہ سے جمرود میں لوکل گورنمنٹ کے ویلج کونسلوں کے بیشتر دفاتر نہیں ہیں اور بعض فعال نہیں جو مقامی حکومتوں کے ناکامی کا سبب اور عوامی حلقوں کو مقامی سطح پر خدمات کی رسائی نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے جمرود کے دور دراز علاقوں کے مرد، خواتین اور معذور افراد جمرود تحصیل سی ایف سی سنٹر آنے پر مجبور ہیں جہاں غریب عوام کو ونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، عوامی حلقوں نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جمرود تحصیل میں سی ایف سی سنٹر کو فوری بند کیا جائے اور ویلج کونسلز کے دفاتر کھلے جائیں اور جو این سیزاور وی سیز کے چیئرمینان، سیکرٹریز اور کلاس فورز اپنے فرائض سے غائب ہیں انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔