کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“کے تحت کوہاٹ اورکرک کے اضلاع میں مختلف سرکاری محکموں اوراداروں کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے 2 درجن سے زائد سرکاری اہلکاروں جن میں بعض افسران بھی شامل ہیں کے خلاف غیر حاضری پر فوری طورپرانضباطی کارروائی کاحکم دیا۔ کمشنر کوہاٹ نے سروس ڈیلیوری سنٹر لاچی،سروس ڈیلیوری سنٹر کرک،اسسٹنٹ کمشنر کرک،اسسٹنٹ کمشنر لاچی، ٹی ایم اے لاچی، اے ایس ڈی ای او ایجوکیشن کرک، سی اینڈ ڈبلیو کرک، پبلک ہیلتھ، ضلعی سیکرٹریٹ کرک اور این ایچ اے کرک کے دفاتر پراچانک چھاپے مارے جن میں بعض افسران سمیت 2 درجن سے زائد اہلکاروں کو دفتر سے غائب پایا گیا۔کمشنر کوہاٹ نے راستے میں گورنمنٹ ہائی سکول جرما کا بھی دورہ کیا اوراس کی صفائی،کارکردگی اوراساتذہ کی حاضری پر اظہار اطمینا ن کیا۔ وہ ضلع کرک میں دارلکفالہ،منشیات کے بحالی کے مرکز،ویلفیئر ہوم اور گونگے بہرو ں کے سکول بھی گئے، بچوں سے ملے اوران میں تحائف تقسیم کئے۔ معتصم باللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کے ہمراہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ زنکہ کاخصوصی دورہ کرکے وہاں پر مقامی لوگوں کے تحفظات و شکایات سنے اورانہیں جلد دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں کمشنر کوہاٹ نے مکوڑی ڈیپ تھری آئل فیلڈکا دورہ کرکے وہاں جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ اہلکاران سے درپیش مسائل و دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے